اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سعودی,ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے پاکستان کی کوششیں کامیاب ہو نگی ٗ پرویز رشید

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزر شید نے کہاہے کہ امید ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے پاکستان کی کوششیں کامیاب ہو نگی ٗ ایران پر پابندیوں کا خاتمہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کا باعث بنے گا ۔ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان پاکستان کی ثالثی کا عمل جاری ہے امید ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے بارے میں اسلام آباد کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔انھوں نے ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کو پاکستان کی حکومت اور قوم کیلئے ایک اچھی خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کا خاتمہ، ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں خاص طور سے اقتصادی و تجارتی تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کا باعث بنے گا۔پرویز رشید نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے لئے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے حالیہ دورہ ریاض و تہران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس اقدام کو دونوں ملکوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت کا مظہر قرار دیا اور کہا کہ اسلامی، پڑوسی برادر اور علاقے کے ایک اہم ملک کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے۔ دہشتگردی کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور وزیر اعظم نواز شریف نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کاعزم کررکھا ہے اور انشاء اللہ ملک سے ایک دن دہشتگردی ختم ہو کر دینگے ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…