پسنی (نیوز ڈیسک)آرمی چیف نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ 632کلومیٹر طویل سڑک ڈیڑھ سال میں مکمل کر لیا گیاہے تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ادارہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر بلوچستان سے ملاقات ہوئی جس دوران چیف سیکریٹری بلوچستان بھی شریک تھے ۔اس موقع پر سی پیک منصوبے کے تحت تعمیر کی جانے والی 632کلومیٹر شاہراہ پر بات چیت کی گئی ۔آرمی چیف نے بتایاکہ 870کلومیٹر طویل شاہراہ کا 632کلومیٹر حصہ ڈیڑھ سال میں مکمل کر لیا گیاہے ۔