لاہور(نیوز ڈیسک)حکومت نے ہڑتالی مظاہرین سے نپٹنے کیلئے ایکشن لیتے ہوئے تمام ملازمین کی تنخواہیں روک دیں ہیں ۔نجی ٹی وی چینل سماءنیوز کے مطابق پی آئی اے ملازمین پی آئی اے نجکاری اور کراچی میں جاں بحق ہونے والے ملازمین کے ملزموں کی گرفتاری کے حوالے سے احتجاج کر رہے ہیں جس کے باعث پورے ملک میں فضائی آپریشن معطل ہو کر رہ گیا ہے اور متعدد ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ ہو گئیں ہیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ پے رول تیا ر کر لیا گیاہے تاہم تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات موصول نہی ہوئے ہیں،گراﺅنڈ سٹاف سمیت پائلٹس کی بھی تنخواہیں روک لی گئیں ہیں ۔ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ حکومت نے لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کیخلاف ایکشن لینے کافیصلہ کر لیاہے جبکہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے متبادل پروازوں کا بھی بندوبست کرلیا گیاہے ۔