جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ممتاز قادری کی خودکشی کی دھمکی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری نے اپنے اہلخانہ سے پہلے کی طرح نہ ملوائے جانے پر خودکشی کی دھمکی دے دی ۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے منتظر ممتاز قادری کی سزا کو سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ممتاز قادری کے، ان کے اہلخانہ سے ملاقات کے مقام کو تبدیل کردیا گیا تھا۔عدالتی فیصلے کے بعد ممتاز قادری کو سیکیورٹی وجوہات اور خطرناک قیدی ہونے کی وجہ سے اپنے اہلخانہ سے صرف ’لوہے کی باڑ‘ کے پیچھے سے ملنے کی اجازت ہے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق ممتاز قادری نے اہلخانہ سے ملاقات کے حوالے سے نئے قوانین کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اس کے خلاف احتجاجاً خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو اس کی ذمہ دار جیل انتظامیہ ہوگی۔حکام کا کہنا تھا کہ اس دھمکی کے بعد جیل انتظامیہ نے ممتاز قادری کو ان کی مرضی کے مطابق اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ممتاز قادری نے اپنے والد، بھائی اور دیگر اہلخانہ سے تقریباً ایک گھنٹے تک ملاقات کی۔بعد ازاں ممتاز قادری کے والد نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کی، جنہوں نے مجرم کے والد کو بتایا کہ ملنے کے طریقہ کار میں یہ تبدیلی سپریم کورٹ کی جانب سے ممتاز قادری کی سزائے موت برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد کی گئی۔واضح رہے کہ ایلیٹ فورس کے سابق کمانڈو ممتاز قادری نے پنجاب کے گورنر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سلمان تاثیر کو اسلام آباد کوہسار مارکیٹ میں 4 جنوری 2011 کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔بعد ازاں ممتاز قادری نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سلمان تاثیر کو مبینہ طور پر توہین رسالت کے جرم میں قتل کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…