بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان نے زندگی کی 63 بہاریں دیکھ لیں

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ، اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمران خان نے عمر کی 63 بہاریں دیکھ لیں اور آج وہ اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق کپتان عمران خان 25 نومبر1952ءکو اکرام اللہ خان کے گھر پیدا ہوئے جو آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔عمران خان نے ابتدائی تعلیم لاہورمیں کیتھیڈرل اسکول اورایچیسن کالج،لاہورسے حاصل کی اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے، وہاں رائل گرائمر اسکول میں پڑھا اورپھراوکسفرڈ یونیورسٹی سے ایم اے سیاسیات کیا۔عمران خان نے 25 اپریل 1996ءکو تحریک انصاف قائم کرکے سیاسی میدان میں قدم رکھا۔ ابتدائی طور پر انھیں کامیابی نہ مل سکی لیکن پھروہ اپنی جدوجہد اور اصول پرستی کی بدولت انہوں نے پاکستانی عوام، خصوصا نوجوانوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔دوسری جانب عمران خان آج مختصر دورے پر لاہور پہنچیں گے جہاں وہ یونیورسٹی گراو¿نڈ میں تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرینگے جب کہ عمران خان کی ہدایت پرتحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک ایک بار پھر عملی سیاست میں سرگرم ہو گئیں۔انھیں میانوالی میں حلقہ این اے71اور این اے 72میں پارٹی معاملات کی دیکھ بھال اور بلدیاتی سطح پر رابطوں کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…