جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا ”موثر اپوزیشن“ بننے کا فیصلہ

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گذشتہ 2 سال سے دھرنے اور دیگر ذرائع سے موجودہ حکومت کو گرانے کی تنہا کوششوں میں ناکامی کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں ایک مو¿ثر حزب اختلاف کے لیے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے رابطہ کرے گی۔مذکورہ فیصلہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے پارلیمانی اراکین کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے۔اجلاس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کا رویہ پی ٹی ا?ئی کے ساتھ غیر جانبدارانہ ہے اور انھوں نے اب تک انھیں چیمبر الاٹ نہیں کیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں کسی بھی ایجنڈے کو ترتیب دینے کے حوالے سے پی ٹی ا?ئی کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور گذشتہ ڈھائی سالوں میں پارٹی کی جانب سے کسی بھی قرار داد پر کی جانے والی تجویز کو اس کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے اور قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے پی ٹی آئی کو بل پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں غیر مو¿ثر اور کمزور قانون سازی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مذکورہ اجلاس میں پارٹی کے سینیٹرز بھی موجود تھے اور ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا ماحول قدر بہتر ہے جہاں اپوزیشن کا مو¿قف سنا جاتا ہے۔شاہ محمود نے کہا کہ ’اس کے باوجود کے قومی اسمبلی کے اسپیکر اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں لیکن وہ ہمارے ایم این ایز کو سہولیات فراہم نہیں کرتے، پی ٹی آئی کے پاس کوئی چمبر نہیں ہے لیکن پی پی پی کے استعمال میں دو چیمبر ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’ہم قومی اسمبلی کی عمارت میں اجلاس نہیں کرسکتے ہیں اور اس نا انصافی کی وجہ سے ہماری صلاحیت متاثر ہورہی ہے۔‘شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ایک تحریری درخواست کے ذریعے اسپیکر سے کہا ہے کہ سراج خان اور گلزار خان پی ٹی آئی کو چھوڑ چکے ہیں لہٰذا کوٹے ک مطابق اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کو دی جائے۔‘انھوں ںے کہا کہ ’ہم دیکھ رہے ہیں کہ حکومتی بل کسی بحث کے بغیر اسمبلی کے ایجنڈے کا حصہ بن جاتے ہیں جس سے قانون سازی متاثر ہورہی ہے۔ ‘انھوں ںے کہا کہ قومی اسمبلی میں 3 اہم اپوزیشن جماعتیں ہے لیکن صرف پیپلز پارٹی کو ہی اپوزیشن جماعت کے طور پر تصور کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…