جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

پیرس سے ایک اور ’دھماکہ خیز بیلٹ‘ برآمد،شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوز ڈیسک)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس کو دس روز قبل شہر میں ہونے والے حملوں میں استعمال ہونے والی’خودکش بیلٹ‘ سے ملتی جلتی ایک اور دھماکہ خیز بیلٹ ملی ہے۔13 نومبر کو پیرس میں متعدد خودکش دھماکوں اور فائرنگ سے 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بیلٹ شہر کے اس نواحی علاقے سے ملی جہاں سے حملہ آوروں کے کارروائی کے بعد گزرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ادھر بیلجیئم میں بدستور سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور دارالحکومت برسلز میں منگل کو بھی سکول اور میٹرو ٹرین سروس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔بیلجیئم میں حکام کو خدشہ ہے کہ وہاں بھی پیرس کی طرز پر حملے ہو سکتے ہیں۔خیال رہے کہ پیرس حملوں میں ملوث کم از کم ایک مبینہ حملہ آور صالح عبدالسلام بیلجیئم میں ہی رہائش پذیر تھا اور وہ اب مفرور ہے۔فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری بیلٹ پیر کو مونٹروج کے علاقے میں خاکروبوں کو ایک کوڑے دان سے ملی۔حکام کے مطابق یہ بیلٹ اسی طرح کی ہے جیسی 13 نومبر کے حملوں میں استعمال ہوئی جبکہ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بیلٹ کے ساتھ ڈیٹونیٹر موجود نہیں تھا۔پیرس حملوں کی تحقیق کرنے والے حکام کے مطابق موبائل ڈیٹا سے پتہ چلا ہے کہ مفرور مبینہ حملہ آور صالح عبدالسلام 13 نومبر کو اس علاقے میں تھا۔صالح کا ایک بھائی پیرس میں خودکش دھماکے کرنے والوں میں شامل تھا اور ایک خیال یہ ہے کہ صالح بھی خودکش دھماکہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا تاہم وہ اس منصوبے کو عملی جامہ نہیں پہنا سکا۔فرانس اور بیلجیئم دونوں ممالک میں بڑے پیمانے پر صالح عبدالسلام کی تلاش جاری ہے،بیلجیئن حکام کا کہنا ہے کہ ہائی الرٹ مزید ایک ہفتے تک رہے گا تاہم سکول اور ٹرین سروس بدھ سے کھول دی جائے گی۔ملک کے وزیرِ اعظم چارلز مچل نے عوام سے کہا ہے کہ وہ سخت ترین سکیورٹی کے باوجود معمولاتِ زندگی بحال کریں۔انھوں نے منگل کو اعلان کیا کہ برسلز میں الرٹ کا درجہ چار ہی رہے گا جبکہ بقیہ ملک میں یہ درجہ تین پر ہوگا جس کا مطلب یہ ہے کہ ملک میں حملے کا خطرہ یقینی اور ٹھوس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنے عوام سے کہہ رہے ہیں کہ وہ پرسکون اور چوکس رہیں۔‘بیلجیئم میں وفاقی پراسیکیوٹر کے مطابق اب تک چار افراد پر پیرس حملوں کے تناظر میں دہشت گردی کے الزمات کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔یہ چاروں لوگ ان 21 افراد میں شامل ہیں جنھیں اتوار اور پیر کو چھاپوں کے دوران پکڑا گیا تھا۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے بقیہ 17 افراد کو رہا کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…