جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

نو منتخب نمائندے عوام سے کئے گئے وعدے ہر صورت پورا کریں،نواز شریف

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)وزیر اعظم نواز شریف نے بلدیاتی الیکشن میںنو منتخب نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے حلقوں میں مسائل کے حل کیلئے عوام سے کئے گئے وعدوں پر ہر صورت عمل کریں ، حکومت عوا م کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کررہے ہیں ،وسائل قوم کی امانت ہیں ،ایک ایک پائی عوام کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ کریں گے،زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے بغیر وقت ضائع کئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا ہے اور تمام امدادی کاموں کا خود جائزہ لے رہا ہوں،گریٹر اقبال پارک تاریخ ساز منصوبہ ہے ،منصوبے کو جلد تکمیل اور تعمیرات میں تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔پیر کے روزماڈل ٹاﺅن میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شریک ہوئے،اجلاس میںپنجاب میںجاری ترقیاتی کاموں ،کسان پیکج پر عملدرآمد سمیت دیگر امور پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی،وزیر اعظم نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گریٹر اقبال پارک ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہیں منصوبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے تعمیرات میں تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت فلاح وعامہ کیلئے دن رات کام کررہی ہے ،وسائل قوم کی امانت ہیں ،ایک ایک پائی عوام کی ترقی اور خوشحال پر خرچ کررہے ہیں،عوام کی زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں،عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے لئے پنجاب سمیت پاکستان بھر میں پروگرام پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے ،میگا پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،عوامی مسائل کے حل کےلئے منتخب نمائندے اپنے حلقوں پر خصوصی توجہ دیں ،تعلیم ،صحت ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ،پینے کے صاف پانی کے منصوبے کو تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھایا جائے ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت قومی وسائل امانت ،دیانت اور شفافیت کے ساتھ عوام پر صرف کررہی ہے،تاریخ ساز کسان پیکج کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کررہا ہے ،زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے بغیر وقت ضائع کئے کام کیا گیا ہے ،میں ذاتی طور پر زلزلہ زدگان کی امداد کے کاموں کا جائزہ لے رہا ہوں ،گریٹر اقبال پارک کا منصوبہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے منصوبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے تعمیرات میں تاریخی اہمیت کو اجاگر کیاجائے ،اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے،بلدیاتی نتائج نے 2013 کے عام انتخابات کے نتائج پر مہر تصدیق ثبت کی ہے ،وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا،عوامی مسائل کے حل کے لئے پہلے سے زیادہ عزم اور محنت سے کام کیا جائیگا ،پنجاب حکومت شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے،عوام مسلم لیگ (ن) پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر ہر صورت پورا اتریں گے،اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر،چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل ،سیکرٹری بلدیات،سیکرٹری تعمیر ومواصلات ،سیکرٹری ہاﺅسنگ ،کمشنر لاہور ڈویژن ،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور دیگر وزارتوں کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
مزید پڑھئے:ڈاکٹر عامر لیاقت نے ریحام خان کو انوکھی نصیحت کر دی

دیکھئے طالبات کا پاک آرمی کے ساتھ گزارہ گیا ایک دلکش اور یادگار دن

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…