لاہور(آئی این پی) نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ ہمیں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والے بھارت کے سول نیوکلیئر معاہدے سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ‘ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اس کا اپنا بنایا ہوا ہے ہم اپنے ری ایکٹرز میں اپنا یورینیم استعمال کرتے ہیں‘ ہمارا میزائل اور ایٹمی پروگرام بھارت سے سپیریئر ہے۔ اپنے اےک انٹر وےو کے دوران نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مندنے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پاور پلانگ چین کے تعاون سے کام کررہے ہیں‘پاکستان نے چین کے تعاون سے ایٹمی بجلی گھر لگائے تو عالمی اداروں کو یہ پیشکش کردی کہ وہ چاہیں تو آکر ہمارے ایٹمی بجلی گھر دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ نے اپنے اقتصادی مفادات کیلئے تمام اصول بالائے طاق رکھ کر بھارت سے سول نیوکلیئر معاہدے کئے ہیں۔
مزید پڑھئے:ڈاکٹر عامر لیاقت نے ریحام خان کو انوکھی نصیحت کر دی
دیکھئے طالبات کا پاک آرمی کے ساتھ گزارہ گیا ایک دلکش اور یادگار دن