جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے پہلے اپنے کردار میں تبدیلی لائیں ،ریحام خان

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے پہلے اپنے کردار میں تبدیلی لائیں ، سوشل میڈیا کو بداخلاقی کی بجائے ترقی کےلئے استعمال کیا جائے ، پاکستانی خواتین کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں ، بے نظیر وزیراعظم بننے کے باوجود خواتین کو مضبوط نہ بنا سکیں ، پاکستان کے سیاسی اور سماجی میدانوں میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے ، موجودہ نظام نے صرف مخصوص طبقے کو نوازا ہے ، اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو عملی طور پر میدان میںآنا چاہیے ۔ وہ اتوار کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طلباءسے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اور سماجی میدانوں میں انقلابی تبدیلیوں کی سخت ضرورت ہے ۔ پاکستانی نوجوان انتہائی اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔ موجودہ نظام نے صرف ایک مخصوص طبقے کو نوازا ہے ۔ ایسے نظام کو پاکستانی نوجوان ہی بدل سکتے ہیں ۔ یہی نوجوان ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے فوائد عام لوگوں تک پہنچانے کےلئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان عملی طور پر میدان میں آئیں اور علم و تحقیق کے ثمرات دور دراز علاقوں تک پہنچائیں ۔رےحام خان نے کہاکہ تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے پہلے اپنے کردار میں تبدیلی لائیں ، پاکستانی خواتین کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں ، بے نظیر وزیراعظم بننے کے باوجود خواتین کو مضبوط نہ بنا سکیں ، سوشل میڈیا کو بداخلاقی کی بجائے ترقی کےلئے استعمال کیا جائے ۔
مزید پڑھئے:ڈاکٹر عامر لیاقت نے ریحام خان کو انوکھی نصیحت کر دی

دیکھئے طالبات کا پاک آرمی کے ساتھ گزارہ گیا ایک دلکش اور یادگار دن

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…