جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

چین بھی داعش کیخلاف میدان میں آگیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آن لائن) چین بھی داعش کیخلاف میدان میں آگیا ،چین داعش کے خلاف لڑنے والی عالمی برادری کے ہاتھ مضبوط کرے گا۔داعش نے گزشتہ ہفتے ایک چینی باشندے کو قتل کر دیا تھا جو ان کے پاس ایک عرصے سے قید تھا، شدت پسند تنظیم نے اس چینی باشندے کے ساتھ ایک فرانسیسی سمیت 4افراد کو قتل کیا تھا۔ داعش کے اس اقدام پر چین نے بھی شدت پسند تنظیم کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ اب وہ بھی داعش کے خلاف جنگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔چینی صدر ڑی جن پنگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”چین داعش کے خلاف لڑنے والی عالمی برادری کے ہاتھ مضبوط کرے گا تاکہ دنیا میں امن قائم ہو سکے اور دہشت گردوں کے بڑھتے ہاتھ روکے جا سکیں جو معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔چینی صدر نے اپنے اس بیان میں اپنے ملک کے سکیورٹی اداروں کو چین سے باہر سکیورٹی ورک بڑھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ژی جن پنگ نے گزشتہ دنوں مالی کے دارالحکومت میں دہشت گردوں کے ہوٹل پر حملے اور قتل و غارت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد رنگ و نسل اور مذہب کے امتیاز کے بغیر لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔ ہم مالی کے دارالحکومت میں لوگوں کو قتل کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ مالی میں قتل ہونے والے افراد میں چینی ریلوے کمپنی کے 3افسر بھی شامل تھے۔ سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی صدر کے طرف سے داعش کے خلاف اعلان جنگ شدت پسند تنظیم کے لیے بری خبر ہے کیونکہ چین دنیا کی ایک بڑی فوجی قوت ہے اور اس کی لاکھوں کی تعداد میں موجود فوج جدید اسلحے اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔چین کے داعش کے خلاف جنگ میں شامل ہونے سے اس شدت پسند تنظیم کو شدید نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…