اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ بیانات سے ثابت ہواکہ حکومت اورعسکری قیادت ایک پیج پرنہیں ،جس کانقصان ہوسکتاہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آئی ایس پی آرکے بیان کے بعدثابت ہوگیاکہ سول اورعسکری قیادت ایک پیچ پرنہیں ہیں ،آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے ایک پیچ پرہوناپڑیگا،ان کے ایک پیچ پرنہ ہونے کانقصان ہوسکتاہے ۔انہوںنے کہاکہ اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم اوروزراءکی غیرحاضری سیریزمسئلہ ہے ،ہمارے وزیراعظم ایوان میں موجودہوتے تھے وزیراعظم کے پارلمینٹ میں نہ آنے سے بڑافرق پڑرہاہے جس پرتشویش ہے۔
مزید پڑھئیے: ذولفقار مرزا کے آصف زرداری کے بارے میں ایسے نازیبا الفاظ جو آپ کو شرمندہ ہونے پر مجبور کر دیں گے
اعجاز خان کے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات