بلوکی((نیوزڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے بلوکی پاور پلانٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ منصوبوں میں بچت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دھرنے کی سیاست نہ ہوتی توبلوکی منصوبہ آدھامکمل ہوچکاہوتا۔انہوں نے کہاکہ دھرنے کی سیاست نہ ہوتی توبلوکی منصوبہ آدھامکمل ہوچکاہوتا۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایسی بچت نہ کبھی دیکھی نہ سنی، وفاق دو اور پنجاب ایک منصوبے پر کام کر رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ بلوکی پاور پلانٹ منصوبے سے 2017 ء تک بجلی کی پیداروا کا آغاز کر دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بتایا کہ تین منصوبوں میں شفافیت سے110 ارب روپے کی بچت کی گئی۔ کسی نے کمیشن کا مطالبہ کیا اور نہ ہی کسی نے کوئی رقم مانگی ہے ۔ 93 ارب روپے کا منصوبہ 55 ارب روپے میں لگایا جا رہا ہے۔ تین سو ارب کی لاگت والے منصوبے بھی دو سو ارب میں لگ رہے ہیں اور بچت کے بعد بچائی گئی رقوم سے ملک میں نئے منصوبے شروع کیے جائیں۔ منصوبے پاکستان کی تاریخ میں انوکھی مثال ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دولت اگر ماضی میں صحیح طریقے سے خرچ ہوتی تو آج ملک کے حالات مختلف ہوتے۔ وزیر اعظم نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوکی پاور پلانٹ سے لاکھوں کی تعداد میں گھر روشن ہوں گے۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایک، ایک پائی کو امانت سمجھتے ہیں۔اس طرح شفافیت کے ساتھ منصوبوں کا پایہ تکمیل تک پہنچنا ایک مثال ہے۔ توانائی بحران ختم ہو گا تو صنعتیں چلیں گی جس سے کسان بھی خوشحال ہو گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اگر دھرنوں کی سیاست نہ ہوتی تو یہ منصوبہ اب تک آدھا بن چکا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والوں اور ملکی ترقی کا راستہ روکنے والوں کا محاسبہ ہونا چاہئیے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کو سراہتے ہیں. ملک میں کاشتکاروں کا 341 ارب کا پیکج روکنے کے لیے بھی بھر پور زور لگایا گیا ایسی سیاست کا کیا فائدہ جس سے کاشتکاروں کو نقصان ہو. انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کو حل کر لیا جائے گا، بھاشا ڈیم پاکستان کا تیسرا بڑا ڈیم ہو گا.دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے بھی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے تمام صوبے یکساں طور پر مستفید ہوں گے. وزیر اعظم نواز شریف نے اعلان کیا کہ لاہور سے ملتان تک موٹر وے کی تعمیر کا بھی آغاز جلد کر دیا جائے گا جس کا سنگ بنیاد آئندہ ماہ رکھوں گا.ہزارہ موٹر وے پر کام جاری ہے جس کو آئندہ ماہ ممکنہ طور پر مکمل کر لیا جائے گا.
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات
پاکستان کے عوام کے برے دن ختم،حتمی تاریخ کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں