جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پرویز مشرف کے دور میں ترقی سے محروم رہ جانے والے بیورو کریٹس کو ترقی دے دی گئی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ کے احکامات پر 17 سال قبل پرویز مشرف کے دور میں ترقی سے محروم رہ جانے والے بیورو کریٹس کو ترقی دے ہی دی گئی۔ عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے خلاف اظہار وجوہ کا نوٹس بھی خارج کر دیا۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا ہے کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ادارے اس وقت تک حکم پر عمل نہیں کرتے جب تک ان کے خلاف اظہار وجوہ کا نوٹس کیوں نا جاری کر دیا جائے۔ عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے کہا کہ آپ نے پہلے نوتیفکیشن کیوں جاری نہیں کیا۔ جس پر سیکرٹری نے عارف چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کو بتایا کہ تمام تر مراحل مکمل کرنا تھے آپ کی عنایت ہو گی کہ اگر آپ نوٹس خارج فرما دیں گے۔ منگل کے روز عبدالحمید قریشی وعیرہ کی درخواستوں کی سماعت سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ان کی ترقی دینے کے نوٹیفکیشن پیش کرنے پر نمٹا دیں۔ پرویز مشرف دور میں ترقیوں کا جو بورڈ بنایا گیا تھا اس کے چیئرمین اور ممبران خود ترقیوں کے امیدوار بھی تھے جس کی وجہ سے درخواست گزاروں کی ترقی روک دی گئی تھی۔ عارف چوہدری ایڈووکیٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے پیش ہوئے اور انہوں نے بیورو کریٹس کی ترقی کا نوٹیفکیشن پیش کیا۔ جسٹس امیر ہانی نے کہا کہ آپ نے 2‘ 3 سال سے گند کیا ہوا ہے کیوں نوتیفکیشن جاری نہیں کیا ہے اب کیوں کیا ہے جب ہم نے ان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے اس نوٹیفکیشن کی کاپی درخواست گزاروں کو دینے کے لئے کہا‘ درخواست گزاروں نے کہا کہ دو مرتبہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس پر 17 سال لگا دیئے گئے۔ عدالت نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے جسٹس منظور ملک نے کہا کہ یہ توہین عدالت تو ہے کیوں ہم نوٹس ڈسچارج کریں۔ عارف چوہدری نے کہا کہ یہ آپ کی عنایت ہو گی کہ آپ اظہار وجوہ کا نوٹس خارج فرما دیں گے۔ عدالت نے درخواستیں نمٹا دیں اور نوٹس بھی خارج کر دیا۔

مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…