اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے انکشاف کرتے ہوئے کاہے کہ 1999 ءمیں جب میاں نواز شریف کی حکومت تھی تو اس وقت ممبر قومی اسمبلی کو پی آئی اے میں بھرتی کروانے کیلئے 20 افراد کا کوٹہ دیا گیا تھا اور اسی طرح ممبر صوبائی اسمبلی کو دس افراد بھرتی کروانے کا کوٹہ دیا گیا تھا اور اسی طرح سینیٹرز کو بھی بھرتی کرنے کیلئے کوٹہ دیا گیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ بطور پارلیمنٹرین اسی طرح کی غیر قانونی بھرتیوں سے میرا سر شرم سے جھک گیا ہے ۔ نہال ہاشمی نے یہ انکشاف سینیٹ کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اﷲ بابر کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور تجاویز دینے کے حوالے سے پیش کی گئی تحریک میں کیا۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات