پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

سپیکر قومی اسمبلی کون کب منتخب ہوا، کتنا عرصہ گزارا ،تاریخ کے آئینہ میں

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پاکستان کے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح(صدر) بھی تھے نے11 اگست 1947سے 11 ستمبر 1948 تک فرائض کی انجام دہی کی ان کے بعدمولوی تمیز الدین(صدر) نے 14 دسمبر 1948ءسے 24 اکتوبر 1954تک فرائض انجام دئےے ان کا تعلق بھی پاکستان مسلم لیگ سے تھا۔تیسرے سپیکر قومی اسمبلی عبد الوہاب خان نے12 اگست 1955 سے 7 اکتوبر 1958تک،مولوی تمیز الدین نے11 جون 1962 سے 19 اگست 1963فضل القادر چودھری29 نومبر 1963 سے 12 جون 1965،عبد الجبار خان12 جون 1965 سے 25 مارچ 1969،ذوالفقار علی بھٹو14 اپریل 1972 سے 12 اپریل 1973 تک فرائض انجام دئےے ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔فضل الٰہی چودھری15 اگست 1972سے 7 اگست 1973،صاحبزادہ فاروق علی9 اگست 1973 سے 27 مارچ 1977،ملک معراج خالد 27 مارچ 1977 سے 5 جولائی 1977،سید فخر امام22 مارچ 1985 26 مئی 1986،حامد ناصر چٹھہ 31 مئی 1986 سے 3 دسمبر 1988،ملک معراج خالد3 دسمبر 1988 سے 4 نومبر 1990،گوہر ایوب خان نے4 نومبر 1990سے 17 اکتوبر 1993تک بطور سپیکر قومی اسمبلی فرائض انجام دئےے ان کا تعلق اسلامی جمہوری اتحاد سے تھا،یوسف رضا گیلانی17 اکتوبر 1993 سے 16 فروری 1997،الٰہی بخش سومرو 16 فروری 1997سے 20 اگست 2001،چوہدری امیر حسین19 نومبر 2002 سے 19 مارچ 2008،فہمیدہ مرزا19 مارچ 2008 سے 3 جون 2013،سردار ایاز صادق3 جون 2013ءاور بعد ازاں9نومبر2015 کو بھاری اکثریت سے سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔یاد رہے کہ اسپیکر پاکستان کی قومی اسمبلی کا سب سے اعلیٰ عہدہ ہے۔ اسپیکر عوام کے منتخب نمائندگان پر مشتمل اجلاس کی صدارت کرتا ہے۔ اسپیکر صدر کی جانشینی کی فہرست میں دوسرے درجے پر ہوتا ہے یعنی صدر کی غیر موجودگی میں وہ قائم مقام کی حیثیت سے صدارت سنبھالتا ہے جبکہ رتبے کے اعتبار سے صدر، وزیر اعظم اور ایوان بالا (سینیٹ) کے چیئرمین کے بعد چوتھے درجے پر ہوتا ہے۔ مزید برآں اسپیکر بیرون ممالک میں ایوان زیریں کا ترجمان ہوتا ہے۔ وہ قومی اسمبلی کو تحلیل کیے جانے کے بعد اگلے اسپیکر کے انتخاب تک ذمہ داریاں نبھاتا ہے۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…