لاہور(آن لائن)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کی تفصیلات جاری کردیں ،12اضلاع میں 59خواتین سمیت27544امیدوارمیدان میں ہیں جبکہ 913بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں ،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 12اضلاع میں یونین کونسل کے چیئرمین اوروائس چیئرمین کیلئے 3816امیدوارمدمقابل ہوں گے جبکہ 22امیدواربلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں ،جنرل کونسلرکی نشستوں پر15310امیدواروں میں مقابلہ ہوگااور807امیدواربلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں ،میونسپل کارپوریشن میں چیئرمین اوروائس چیئرمین کی نشستوں کیلئے 490امیدواروں میں مقابلہ اور5بلامقابلہ منتخب ہوئے ،میونسپل کارپوریشن کی جنرل نشستوں پر2179امیدواروں میں مقابلہ ہوگااور21امیدواربلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں میونسپل کمیٹی کی جنرل نشستوں پر5749امیدوارمدمقابل
اور58بلامقابلہ منتخب ہوئے اس الیکشن میں 59خواتین بھی براہ راست چیئرمین اورجنرل کونسلرکی نشستوں پرامیدوارہیں۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات