سیالکوٹ ( آن لائن) تحریک انصاف(ن)لیگ کے کارکنان آمنے سامنے ،ایک دوسرے کی قیادت کیخلاف نعرے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف نے پیرس روڈ پر واقع پاکستان مسلم لیگ(ن) کے الیکشن ہال کے بلمقابل یونین کونسل محمد پورہ کے مرکزی الیکشن ہال کا افتتاح کیا۔ اس دوران دونوںجماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کا سلسلہ شروع کر دیا اور دونوں جانب سے اشتعال انگیزنعروں کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ پا کستان مسلم لیگ(ن) کے جیالوں نے ”رو عمران رو “جبکہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے” گو نواز گو“ کے نعرے لگائے۔ موقع پر مو جود دونوں جماعتوں کے لیڈروں نے مداخلت کر کے اپنے اپنے کارکنوں کو منتشر کیا۔جس کے بعد دونوں اطراف کے کارکن پرامن طور پر اپنی اپنی پارٹی کے دفاتر میں چلے گے۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات