اسلام آباد(آن لائن)بیلاروس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف3روزہ سرکاری دورے پراسلام آبادپہنچ گئے ،صدر،وزیراعظم اوردیگرحکام سے ملاقاتیں کریں گے ،بیلاروس کے وزیراعظم آندرے کوبیکوف پیرکی شب اسلام آبادائیرپورٹ پہنچے ،مشیرخارجہ سرتاج عزیزاوراعلیٰ حکام نے ان کااستقبال کیا۔بیلاروس کے وزیراعظم اپنے دورے کے دوران صدرممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف اوردیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔جن میں پاکستان اوربیلاروس کے تعلقات ،باہمی دلچسپی اوردوطرفہ امورپرتبادلہ خیال کیاجائیگا۔بیلاروس کے وزیراعظم کاچھ ماہ میں یہ تیسرااعلیٰ سطحی رابطہ ہے ،اس دورے کے موقع پرپاکستان اوربیلاروس کے درمیان کئی سمجھوتوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوںگے ،بیلاروس کے وزیراعظم پاکستان بیلاروس تجارتی اورسرمایہ کاری فورم کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔ان کادورہ پاکستان بیلاروس مختلف شعبوں میں تعاون میں معاون ثابت ہوگا،صدرمملکت ،مہمان وزیراعظم کے اعزازمیں عشائیہ اوروزیراعظم ظہرانہ دیں گے۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات