پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

آخری دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا , محمد نواز شریف

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت میں اجلاس میں ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت پھیلانے والے جتھوں کو کسی صورتحال بر داشت نہیں کیاجائیگا ,آخری دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ۔پیر کو وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں قومی سلامتی سے متعلق ایک اجلاس ہوا۔ وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق اجلاس کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔ اس موقع پر بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات سمیت دیگر سول اور فوجی حکام بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے ایک بارپھرواضح کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت پھیلانے والے جتھوں کو کسی صورت بر داشت نہیں کیا جائیگا انہوںنے کہاکہ کراچی کی صورتحال پہلے سے بہتر ہو چکی ہے ملک بھر میں امن وامان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ,انہوںنے کہاکہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب جاری رہے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…