پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

سپیکرالیکشن لڑکرپی ٹی آئی نے این اے 122کانتیجہ تسلیم کرلیا، پرویزرشید

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ایازصادق کے سپیکرمنتخب ہونے کے بعدہی تحریک انصاف کے خلاف نیامیدان کھول دیا۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ شفقت محمود کا ایاز صادق کے مقابلہ میں اسپیکرشپ کاانتخاب لڑنا ثابت کرتا ہے پی ٹی آئی نے این اے 122کا نتیجہ تسلیم کرلیا ہے۔ انہو ںنے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ان خیالات کااظہارکیاجبکہ شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان میں اپوزیشن جماعت صرف تحریک انصاف ہے، اسپیکر کے انتخاب میں حصہ لینا پی ٹی آئی کا جمہوری اور قانونی حق ہے، عمران خان کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔پرویز رشید نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2013ءکے انتخابات کے بعد پی ٹی آئی سمیت ہر سیاسی جماعت کا مینڈیٹ تسلیم کیا، پی ٹی آئی گالی نکالنے اور الزام لگانے کو اپوزیشن اور مثبت رویے کو مک مکا سمجھتی ہے، ایاز صادق نے انتہائی وقار سے بدتمیزی کا مقابلہ کیا،ایاز صادق نے خود پر الزام لگانے والوں کو بھی اسمبلی سے باہر جانے نہیں دیا‘ اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے سیاسی جماعتوں میں عمومی طور پر ایاز صادق پر اتفاق پایا جاتا ہے‘ ایاز صادق کو پی ٹی آئی کا ایک آدھ ووٹ بھی مل سکتا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان میں اپوزیشن جماعت صرف تحریک انصاف ہے، باقی تمام جماعتوں نے مفاہمت کے نام پر م±ک م±کا کرلیا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں حمایت کیلئے کئی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا ہے، میری جماعت کے علاوہ جو بھی ووٹ دے گا خوش آمدید کہیں گے، ہم جمہوری نظام کو نہیں ہلانا چاہتے، فعال اپوزیشن نہیں ہو تو جمہوریت کی گاڑی آگے نہیں چلتی‘ن لیگ کے رہنما سمجھتے ہیں صرف وہی تہذیب کے دائرے میں رہ کر بات کرتے ہیں، تحریک انصاف کا کوئی اتحادی اگر ہمار ے مقصد سے متفق نہیں ہوتا تو علیحدگی ہوسکتی ہے‘ ایاز صادق اسپیکر بن گئے تو انہیں اپنے عمل سے غیرجانبداری ثابت کرنا ہوگی، خواہش ہے ایاز صادق اپنے منصب سے وفا کریں‘اسپیکر کے انتخاب میں حصہ لینا پی ٹی آئی کا جمہوری اور قانونی حق ہے‘اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا ٹائم فریم ہونا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…