اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کے 20ویں سپیکر کے انتخاب کے لیے کی جانیوالی رائے شماری میں حصہ لینے کی غرض سے ایوان میں پہنچے اور وزیر اعظم نواز شریف کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے ووٹ کاسٹ کرنے کے فوری بعد بنی گالہ کے لئے روانہ ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے پیر کے روزکئی ماہ بعد ایوان میں آئے اور پارٹی ارکان کے علاوہ کسی اور سیاسی جماعت کے رہنما سے مصافحہ کیے بغیر ووٹ ڈالنے کے بعد فوری طور پر واپس گھر چلے گئے ۔عمران خان نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پولنگ بوتھ کے قریب موجود قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی سے بھی مصافحہ نہیں کیا حالانکہ جتنے بھی ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا وہ مرتضیٰ جاوید عباسی سے مصافحہ کرتے رہے ۔
مزید پڑھئیے: کیا عمران خان تیسری شادی کرنے والے ہیں ؟ سینئر اینکر کا دلچسپ جواب
مزید پڑھئیے: آسف علی زرداری اگلے اتوار گرفتار ہونے والے ہیں، ایک سینئر اینکر کا انکشاف
عمران خان وزیراعظم کے نقش قدم پر، ووٹ کاسٹ کرکے بنی گالہ چلے گئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں