جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عوام اپنی صفوں میں اتحاد اور ان لوگوں کی مزاحمت کریں جو مذہب کے نام پر اپنا سیاسی ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ، زرداری

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے شاعر مشرق علامہ اقبال کی 138ویں یوم پیدائش پر اپنے ایک پیغام میں انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک شاعر اور فلسفی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ ہم اس عہد کا اعادہ کریں کہ کسی کو اس کا سیاسی ایجنڈا ہم پر مسلط کرنے اور تشدد پر اکسانے کے لئے مذہب کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ علامہ اقبال اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ مذہب کی تشریح کرنے پر کسی کی اجارہ داری نہیں کیونکہ مذہب ایک متحرک قوت ہوتی ہے جس کی تشریح مسلسل ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کی تشریح علامہ اقبال کی تعلیمات کے مطابق کرتے ہوئے خوف نہیں کھانا چاہیے۔ آصف علی زرداری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور ان لوگوں کی مزاحمت کریں جو مذہب کے نام پر اپنا سیاسی ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کا وژن پیش کیا بلکہ لوگوں کو یہ ہمت بھی دی کہ وہ مذہب کے درست پیغام کو سمجھنے کے لئے سوالات کریں۔ آج ان کی یوم پیدائش پر ہمیں علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندوں اور عسکریت پسندوں کی جانب سے اسلام کے پیغام کو توڑ مروڑ کا پیش کیا گیا ہے جس کی تصیح علامہ اقبال کی تعلیمات اور فلسفے کی بنیاد پر کی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…