گلاسکو(نیوز ڈیسک)۔ن لیگ سکاٹ لینڈ کے صدر امین مرزا کے گھر چھاپے کے دوران 9 لاکھ باﺅنڈ برآمد امین مرزا پر آمدنی چھپانے اور ٹیکس چوری کیالزامات ہیں۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی تاجر امین مرزا کے خلاف 40لاکھ پاونڈز مالیت کے ٹیکس فراڈ کے الزام کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس دوران اسکاٹ لینڈ کے کسٹمز حکام نے ان کے گھر اور شو روم پر چھاپے مارے۔تفتیشی حکام یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ 9لاکھ پاؤ نڈز مالیت کے نوٹ کاغذ اور پلاسٹک کے تھیلوں میں بھر بھر کر رکھے گئے ہیں۔ امین مرزا نے یہ رقم گھر کے مختلف حصوں اور ایک شو روم میں چھپا رکھی تھی ، کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ انہیں گھر سے 4 لاکھ اور شورروم سے 5 لاکھ پاؤنڈ ملے ہیں۔پاکستانی تاجر امین مرزا پر آمدنی چھپانے اور ٹیکس فراڈ کے الزامات ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق تفتیشی ٹیم نے 22 اکتوبرکو امین مرزا کے گھر پر چھاپا مارا۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے امین مرزا کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔















































