اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر ،وزیر اعظم نے ایک بار پھر اپنے عزم دوہراتے ہوئے کہا کہ ملک سے آخری دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا اور 2018 ء تک ملک سے ہر صورت توانائی بحران سے چھٹکارا حاصل کیا جائیگا،دونوںرہنماﺅں نے ملک میںجاری توانائی اور پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت ترقیاتی منصوبوں کو بروقت تکمیل پر اتفاق کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے صدر مملکت ممنون حسین سے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے جو ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہی ،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور امن وامان کی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماﺅں نے ملک کی سکیورٹی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا ،ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں وزیر اعظم نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران امریکی صدر باراک اوباما اور حکام سے ہونے والی ملاقاتوں بارے صدر کو اعتماد میں لیا،دونوں رہنماﺅں کے درمیان آپریشن ضرب عضب ،قومی ایکشن پلان ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور بجلی بحران سمیت اہم امور بھی زیر غور آئے جبکہ وزیر اعظم نے زلزلہ متاثرین کی بحالی اور اقدامات بارے بھی صدر کو آگاہ کیا،ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بلدیاتی الیکشن دیگر دو مراحل کو پرامن طور کرانے کیلئے سکیورٹی صورت حال کو مزید بہتربنانے پر اتفاق کیا گیا ہے ،دونوں رہنماﺅں کے درمیان میں توانائی اور گیس بحران پر اور جاری منصوبوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ 2017 تک توانائی بحر ان سے ہر صورت چھٹکارا حاصل کیا جائیگا اور جاری منصوبوں کی تکمیل کوبروقت مکمل کیا جائیگا،وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو تمام چیلنجز سے نکالنے کیلئے مشکل فیصلے کررہے ہیں ،ملک سے دہشت گردی کا عملاً خاتمہ کر دیا گیا ہے ،آپریشن ضرب عضب کے مفید نتائج سامنے آئے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے قربانی دیکر نئی مثالیں قائم کی ہیں،ملک میں امن کی فضاءقائم ہوگئی ہے ملک کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور معاشی اشاریے میں بہتری آئی ہے جس کا غیر ملکی ادارے اعتراف کررہے ہیں،وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کے حالات ماضی کی نسبت بہتر ہوگئے ہیں ،ٹارگٹڈ آپریشن سے بھتہ خور ،ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کا خاتمہ ہوگیا ہے اور کراچی عوام سکھ کا سانس لے رہی ہے،صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں بہتر انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں،ملک ترقی کی جانب گامزن ہے ،آپریشن ضرب عضب سے ملک میں قائم ہوا ہے آخری دہشت گردی کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا،ملک میں دہشت گردی کے بعد دوسرا بڑا بحران توانائی کا ہے ،توانائی کے منصوبوں پر کام تیزی سے مکمل کیا جائے اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے جلد از جلد اس بحران سے نکلا جائے۔