لاہور(نیوزڈیسک)ؒٓؒلاہور،فیکٹری حادثہ ،ہلاکتوں کی تعداد16ہوگئی ،فوج نے پوزیشن سنبھال لی .سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع فیکٹری کی چھت گر گئی جس سے 16 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں,مرنے والوں میں فیکٹری کا مالک رانا شہزاد بھی شامل ہے جبکہ اس کا بیٹا بھی ملبے تلے دبا ہے،،اب تک ملبے تلے دبے 70سے زائد مزدوروں کو نکال لیا گیا ہےجن میں سے پندرہ زخمیوں کی حالت تشویشنا ک ہے.حادثے کے بعد امدادی کاموں کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 25جوان حاد ثے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں.اب بھی سوسے زائد مزدورملبے تلے دبے ہیں جن کو نکالنے کے لئے تین سو سے زائد اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ،حادثے کے مقام پر8کرینیں ملبے کو ہٹانے کا کام کررہی ہیں ،،۔لاہورکے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اب تک 35زخمی جناح اسپتال اور30شریف میڈیکل کمپلیکس میں لائےجاچکے ہیں ،،ملبے تلے مزدور زخمی حالت میں چیخ چیخ کر مدد کے لیے پکار رہے ہیں ۔پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹر ی کی تیسری منزل پر تعمیری کام جاری تھا جس کے دوران چھت اچانک گرنے سے چاروں منزلیں زمین بو س ہوگئیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیراعظم نے واقعہ کا نوٹس لے کر امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ،وزیراعلیٰ شہبازشریف نے شریف میڈیکل کمپلیکس میں زخمیوں کی عیادت کی ۔