پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

یکم دسمبر سے شکار پر سے 2 ماہ کے لئے پابندی اٹھانے کا فیصلہ

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد ایاز نے کہا ہے کہ ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اعزازی گیم وارڈرنز سے حاصل کردہ تجاویز کی روشنی میں تیتر اور سی سی( Partridge and See See) تیتر کے شکار کے لئے یکم دسمبر2015ءسے31جنوری 2016تک دو ماہ کے لئے31 تحصیلیں کھولنے بارے اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس ضمن میں ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے بارے درخواست کردی گئی ہے- انہوں نے یہ بات گزشتہ روز یہاں شکار سیزن کے حوالے سے منعقدہ ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں تمام متعلقہ افسران بھی موجودتھے- انہوں نے کہا کہ جنگلی پرندوں کے شکار کی حتمی اجازت دیتے وقت اس امر کا خصوصی طورپر خیال رکھاگیا ہے کہ شکاری تمام جنگلی پرندوں کو شکار نہ کریں تاکہ ان کی نسل کی افزائش بھی ہوتی رہے-خالد ایاز نے کہا کہ تیتر اور سی سی کے شکار کے لئے صوبہ کی 31تحصیلوں جن میں حسن ابدال اور پنڈی گھیپ، کلرسیداں اور ٹیکسلا، تلاگنگ ، پنڈدادنخان،کوٹ مومن اور بھلوال ، بھکر، خوشاب، میانوالی ، گجرات اور کھاریاں ، پھالیہ ، گوجرانولہ اور وزیر آباد، حافظ آباد ، پسرور اور ڈسکہ، ظفر وال ، مریدکے اور شرقپور، ننکانہ صاحب ، چونیاں اور پتوکی ، دیپالپور، چک جھمرہ اورسمندری، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورگوجرہ، احمد پور سیال ،بھوانہ، چیچہ وطنی، پاکپتن، کبیر والا، میلسی ، کہروڑپکا، شجاع آباد، لیہ، مظفر گڑھ اور جتوئی اور کوٹ چٹا شامل ہیں-ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات کی طرف سے محفوظ قراردی گئی جگہوں اورنیشنل پارکس میں ہرقسم کے شکار کی ممانعت ہوگی تاہم ڈائریکٹر جنرل کے دفتر سے جاری کئے جانے والے اجازت نامے پر گیم رینرروز میں شکار کھیلا جائے گا- انہوں نے کہا کہ تیتراور سی سی کی بیگ لمٹ ترمیمی ایکٹ 2007کے شیڈول(ون) کے مطابق ہوگی- شکار کے لئے خود کار اسلحہ ، رپیٹرگنز، گاڑیاں اور جیپ وغیرہ استعمال کرنے کی سختی سے ممانعت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…