پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

چترال،غذراورپاراچنارکے پہاڑوں پربرفباری، روڈ بند،زلزلہ متاثرین بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)زلزلہ زدہ چترال، غذر اور پارا چنار کے پہاڑوں پر برفباری، چترال گلگت روڈ بند ہو گئی ہے جس کے باعث زلزلہ متاثرین تک امداد پہنچانے کا کام معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔چترال میں بارش اور برف باری کاسلسلہ جاری ہے،لینڈسلائیڈنگ سے پشاور چترال روڈ بند ہوگیا۔دیامر کے پہاڑوں پر برف باری سے سردی بڑھ گئی ہے، زلزلہ متاثرہ علاقوں میں خیمے بھیگے تو متاثرین کھلے آسمان تلے آگ جلا کر سردی بھگانے کی کوشش کرتے رہے۔زیارت کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ اور شندور کے مقام پر 14انچ برف پڑنے کی وجہ سیچترال گلگت روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے بالائی پہاڑی علاقوں بابوسر ، بٹوگا، نانگاپربت میں برف باری ہورہی ہے ، جس سے سردی کی شدت میں مزید بڑھتی جاری ہے۔ غذر میں زلزلیسے متاثرہ علاقوں میں اب تک 6 انچ سیزائدبرف پڑچکی ہے، جس سے متاثرین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں جبکہ کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں وقفے وقفے سے بار ش اور پہاڑوں پر برف باری سے زلزلہ متاثرین پریشانی کا شکار ہیں۔سوات، شانگلا سمیت زلزلے سے متاثر علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔ خیموں میں مقیم متاثرین سردی کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔پشاور میں بھی رات گئے تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے موسم مزید سرد ہوگیا،ادھرپنجاب میں چنیوٹ ، پسرور او دیگر شہروں میں ہونیوالی بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے ، کوئٹہ میں بارش کے ساتھ ہی کئی علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…