بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کی مسلح افواج کے سربراہ نومبر کے وسط میں پاکستان اور بھارت کا دورہ کرینگے جس کامقصد دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت کر نا ہے ۔چینی وزارت دفاع نے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے وائس چیئر مین فان چانگ لانگ پاکستان اور بھارت کا دورہ کرینگے جس میں وہ فوجی وفود کے تبادلے . علاقائی امن وسلامتی اور استحکام کےلئے بات چیت کرینگے ۔میڈیا بریفنگ کے دور ان ترجمان یانگ یو جن نے کہاکہ اس دورے سے چین کے پاکستان اور بھارت سے تعلقات کو فروغ حاصل ہو نے کا امکان ہے۔
چین کی مسلح افواج کے سربراہ نومبر کے وسط میں پاکستان اور بھارت کا دورہ کرینگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں