اسلام آباد(نیوزڈیسک)افغانستان میں طالبان کی کارستانیاں،پاکستان نے رویہ بدل لیا،امریکہ اور افغانستان کو صاف جواب-وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا طالبان پر کچھ اثرورسوخ ہے تاہم وہ انھیں کنٹرول نہیں کرتا۔سرکاری میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ اب افغان حکومت کو کرنا ہے اور ہم اس سلسلے میں محض سہولت کار کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو افغانستان کی صورتحال پر تشویش ہے اور کوئی بھی عالمی طاقت افغانستان میں جنگ نہیں چاہتی۔مشیر خارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان دوبارہ مذاکرات شروع ہونے کے حامی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور پاکستان افغان مصالحتی عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں تاہم اب یہ افغان حکومت کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ بھی یہی چاہتی ہے یا نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ رابطے کے حوالے سے افغان حکومت نے ابھی تک پاکستان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔