اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار خان نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی ہے کہ زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی امدادی اقدامات کرتے ہوئے متاثرین کے اضلاع میں جا کران کو مفت شناختی کارڈز جاری کئے جائیں، شناختی کارڈ کے حصول کیلئے کسی قسم کی دستاویزات طلب نہ کی جائیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز چودھری نثار نے چیئرمین نادرا کو زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی امدادی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں افراد کو مفت شناختی کارڈز جاری کئے جائیں متاثرہ افراد کسی بھی نادرا کے رجسٹریشن آفس سے یا وین کو درخواست دے سکتے ہیں، چیئرمین نادراکی طرف سے ڈی جی پشاور کو صوبے بھر میں آپریشنل کارروائیوں کی نگرانی کی ہدایت جاری کر دی۔واضح رہے کہ 26اکتوبرکوآنے والے زلزلے کے بعد 300سے زائد افرادجاں بحق گئے اورسینکڑوں افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی گھرزلزلے کی وجہ سے تباہ ہوگئے ۔اس کے پیش نظروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خا ن کے ان احکامات کاان متاثرہ خاندانوں کوفائدہ ہوگاکہ حکومت کی طرف سے مالی امداد دینے کاسلسلہ شروع ہوگاتوان سے شناخت مانگی جائے گی جبکہ زلزلہ متاثرین کی اکثریت اس پریشانی سے بچ جائے گی کہ ان کونادراجلد شناختی کارڈزبنادے گا