اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ نے این اے 154میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیتے ہوئے تاحیات نااہلی کا حکم کالعدم قراردیدیا ہے۔قبل ازیں سپریم کورٹ نے این اے 154سے متعلق انتخابی عذرداری کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں این اے 154کی انتخابی عذرداری پر الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جس میں دلائل دیتے ہوئے جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا کہ صدیق بلوچ نے انگریزی میں 91نمبر لیئے لیکن ایک جملہ نہیں پڑھ سکتے ،دوران سماعت جسٹس گلزار کا کہنا تھا کہ جو شخص حروف تہجی نہیں پڑھ سکتا اسے ڈگری کیسے جاری ہوئی ؟جبکہ جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جو آدمی امتحانی پرچے کا سوال نہیں پڑھ سکتا اس نے جواب کیسے دیا ہو گا؟