زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصان پر پوری قوم افسردہ ہے تاہم اللہ کا شکر ہے کہ زلزلے کی شدت 2005 کے زلزلے سے زیادہ ہونے کے باوجود نسبتاً کم نقصان ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں جب کہ زلزلے کے زخمیوں اور تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ، یہ سانحہ کسی مخصوص علاقے یا صوبے کا نہیں بلکہ یہ ایک قومی سانحہ میں ہے ،صوبائی حکومتوں اور وفاق کو ملکر چلنا ہو گا ، وزیر اعظم نے کہا کہ فوج اور صوبائی حکومت نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں بہتر انداز میں انجام دیں جس پر جنرل راحیل شریف اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا مشکور ہوں ،وزیر اعظم نے کور کمانڈر پشاور جنرل ہدایت الرحمان ، ، چیئر مین این ڈی ایم اے جنرل اصغر نواز اور مدادی کارروئیوں میں حصہ لینے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں اور افسران کا شکریہ ادا کیا