مہمند ایجنسی (آن لائن)مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیم زئی میں لیویز کی سیکورٹی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا۔ حملے میں ایک لیویز اہلکار شہید ہو گیا۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق تحصیل حلیم زئی کے علاقے غیبہ خوڑ میں شدت پسندوں نے لیویز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ جس میں ایک لیویز اہلکار اجمل خان شہید ہو گیا۔ لیویز اہلکاروں نے شدت پسندوں کے خلاف جوابی کارروائی شروع کر دی اور مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر سے بھی مدد مانگ لی۔ لیویز کی مدد کے لیے جانے والے قافلے پر بھی نامعلوم سمت سے راکٹ فائر کیا گیا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔