لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مشکل کی گھڑی میں خیبرپختونخوا کے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا کا کردار موجودہ حالات میں پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن برطانیہ (پی جے اے) کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا جمہوری اقدارکے فروغ اور جمہوریت کو مستحکم بنانے کے لئے میڈیا نے مثبت کردار ادا کیاہے۔ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی وطن کے عظیم سفیر ہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے دیار غیر میں محنت کر کے رزق حلال کمانے والوں کےلئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن بنایاہے، کمیشن مکمل طو رپر آئینی ادارہ ہے، کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے فعال کردار ادا کررہے ہیں ۔















































