اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے لیے دو ہزار خیمے بھجوا دیے گئے ہیں اور امدادی سرگرمیوں کے لیے ایک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بھی کے پی کے حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاؤ س کے مطابق سوات میں نوازشریف کڈنی اسپتال کو فوری طور پر فعال کردیا گیا۔ 9 بستروں پر مشتمل موبائل اسپتال فوری طور پر دیر کے لیے روانہ کردیا گیا جس میں سرجنز کی ٹیم شامل ہے۔ جبکہ این ڈی ایم اے کے تمام ویئر ہاوسز صوبائی ڈیزاسٹر اتھارٹی کے لیے کھول دیے گئے ہیں،وزیراعظم کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں کیلیے دو ہزار خیمے بھجوا دیے گئے۔