اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد ملک بھر میں آفٹر شاکس محسوس کیئے جا سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں صورتحال میں مختلف تبدیلیاں سامنے آ سکتی ہیں۔زلزلے یا آفٹر شاکس کی صورت میں کھلی جگہ پر جانے کی ہدایت کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ جن لوگوں کے مکانات میں دراڑیں پڑگئی ہیں ، وہ احتیاط کریں۔















































