مانسہرہ(نیوز ڈیسک)وادی ناران اور کاغان میں برف باری میں پھنسی سوگاڑیوں کو نکال لیاگیا،تاہم اب بھی سیکڑوں سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔ سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کی وجہ سے امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ہیوی مشینری آگے نہیں جاسکی، ادھر فوجی جوانوں اور ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم ناران پہنچ گئی ہے۔وادی ناران کاغان میں غیر متوقع اورمعمول سے زیادہ برف باری سیشاہراہیں بند اور ہزاروں سیاح پھنس گئے ، کھانے کا سامان ختم ہوگیااورتفریح کی خوشیاں ماند پڑ گئیں۔وادی ناران کاغان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران غیر متوقع اورمعمول سے زیادہ برف باری کے باعث ہرشے برف سے ڈھک گئی ، ڈھائی سے تین فٹ برف پڑنے سے تمام علاقے بند ہوگئے۔سیاحوں کاکہناہیکہ سیکڑوں افراد راستے میں پھنسے ہوئے ہیں اورکھانے پینے کا سامان ختم ہورہا ہے۔ناران ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدرمطیع اللہ کی جانب سے سیاحوں کو مفت سہولیات فراہم کرنے کا اعلان ، صرف اعلان ہی ثابت ہوا۔وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے متعلقہ ادارے کوصوبائی حکومت کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسر ی جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر آرمی ریسکیو ٹیمیں ناران پہنچ گئیں ہیں جن میں ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔آدھر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کاکہناہیکہ کاغان ناران کیدرمیان پھنسی سو گاڑیوں کو نکال لیاگیاہے، برف باری میں پھسنے افراد رات گئے اپنی گاڑیاں سڑکو ں پر چھوڑ کر ہوٹلوں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئیجس کے باعث ہیوی مشینری ا?گے نہیں جاسکی۔بالا کوٹ سے ناران تک جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ ہورہی ہے۔