نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی شہری گیتا 13 برسوں کے بعد پاکستان کے شہر کراچی سے اپنے ملک بھارت پہنچ گئی ہیں۔ان کے ہمراہ بلقیس ایدھی، صبا ایدھی اور حمزہ ایدھی سمیت پانچ افراد دہلی پہنچے ہیں۔اس سے قبل ہمارے نامہ نگار ریاض سہیل نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر سرخ جوڑے میں ملبوس گیتا کو عام شہریوں کی جانب سے تحائف اور پھول پیش کیے گئے۔ بلقیس ایدھی کا کہنا تھا کہ وہ گیتا کے خاندان کے لیے بھی تحائف لے کر جا رہی ہیں جس میں گیتا کی ماں کے لیے چار ساڑھیاں بھی شامل ہیں۔گیتا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ گیتا کے خاندان کی تصدیق کے حوالے سے کچھ ابہام ہے لیکن ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے صورتحال واضح ہو جائیگی۔ادھر بھارتی وزارت خارجہ بھی واضح کرچکی ہے کہ اگر ڈی این اے ٹیسٹ مثبت نہیں آتا تو بھی گیتا کو کسی محفوظ جگہ پر رکھنے کے انتظام کیے جائیں گے۔عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی نے بتایا کہ گیتا کے بھارت جانے کے تمام انتظامات میں بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سراج نے اہم کردار ادا کیا اور وہ ان کے شکرگزار ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کراچی کی ایک مقامی عدالت میں گیتا نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ وہ کس طرح پاکستان پہنچیں اور ان کا گھر کہاں تھا؟گیتا پیر کی صبح آٹھ بجے فلائٹ نمبر پی کے 272 سے کراچی سے روانہ ہوئیں ۔گیتا نے جو بول نہیں سکتیں نے ہاتھ کے اشارے سے میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ گھر واپسی پر بہت خوش ہیں۔فیصل ایدھی نے بتایا کہ ہندوستانی حکام نے گیتا اور ایدھی فیملی کے لیے ٹکٹ اور رہائش کا انتظام کیا ہے۔’ڈاکومینٹ پر گیتا لکھا گیا ہے، خاندان ملے گا تو فیصلہ ہوگا۔‘فیصل ایدھی نے بتایا کہ انھیں امید ہے کہ وہ گیتا سے رابطے میں رہیں گے اور جب بھی گیتا کو ضرورت ہوگی اس کی ایدھی خاندان سے بات بھی کروائی جائے گی اور وہ ان سے مل بھی سکیں گے۔
پاکستان آئی گیتا 13 سال بعد بھارت پہنچ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق



















































