کراچی(نیوز ڈیسک)مخدوم امین فہیم ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی پہنچ گئے جنہیں نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سابق وفاقی وزیر پیپلز پارٹی کے علیل رہنما مخدوم امین فہیم ایئر ایمبولینس کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کو علاج کے لیے کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مشیر وزیر اعلیٰ سندھ علی حسن نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مخدوم امین فہیم 2 سے 3 روز تک اسپتال میں رہیں گے۔ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔امین فہیم کی صحت کودیکھ کر آگے فیصلے کیے جائیں گے۔















































