جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

یغورعسکریت پسندوں کاخاتمہ کردیا،بھارت سے مزاکرات کی جلد بحالی جاہتے ہیں ،وزیردفاع

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015 |

تعلق پاکستان اور چین کے درمیان کوئی اختلاف رائے نہیں ہے۔ چین پاکستان کی کوششوں کی حمایت کر رہا ہے۔ ایسٹ ترکستان کے خلاف لڑائی صرف چین کی نہیں ہماری اپنی جنگ ہے اور دونوں ملک مشترکہ طور پر اس گروپ کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست ہیں۔ پاکستان چینی ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ فورم سے خطاب میں انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے فلسطین اور کشمیر کے تنازعات حل کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا جو افسوسناک ہے۔ خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے چین کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی اور دہشت گردانہ عزائم کی مذمت کرتا ہے۔پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کی قربانی دی ہے۔ عالمی برادری گزشتہ تین عشروں کے دوران پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔ امن کیلئے دیگر اقدامات کے ساتھ جامع سماجی، معاشی و سیاسی پیکیج متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مسلسل عدم استحکام کے سنگین اثرات مرتب ہوئے، پرامن و مستحکم افغانستان خطے کے امن و استحکام کی ضمانت ہے، امن و استحکام سے ہی اقتصادی راہداری جیسے منصوبوں کے حقیقی فوائد سامنے آ سکتے ہیں، خطے کے عوام کے بنیادی خدشات دور کرنے کی ضرورت ہے، عالمی برادری تنازعات کے بنیادی اسباب دور کرنے میں ناکام ہوگئی، افغان جنگ کے بعد پاکستان نے تیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو پناہ دی ، دہشت گردی کیخلاف 60 ہزار پاکستانی شہید ہوئے، ہماری قربانیوں کو تسلیم کیا جائے۔ اربوں ڈالر معاشی نقصانات اٹھانا پڑے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے تمام تنازعات حل کرنے کی ضرورت ہے اسی لئے بھارت کے ساتھ مذاکرات کی جلد بحالی چاہتے ہیں۔ کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈی پر کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے۔ خطے کے امن کیلئے افغانستان میں امن و امان ناگزیر ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب مربوط انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور حتمی مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ میرے خیال میں اب اس میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ واضح رہے کہ چینی حکام نے پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین سے یغور باغیوں کا مکمل خاتمہ کرے۔ وزیر دفاع نے دہشت گردی کی تمام صورتوں اور جہتوں کی مذمت کی اور بین الاقوامی برادری سے کہاکہ وہ خطہ میں دہشت گردی کے بنیادی اسباب کے تدارک اور ازالہ کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ آپریشن ضرب عضب میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ افغانستان میں بین الاقوامی افواج کی 13برسوں کی کامیابیوں سے زیادہ ہیں۔ وزیر دفاع نے کہاکہ مسلح افواج دہشت گردوں کا انفراسٹرکچر تباہ کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…