رکن قومی اسمبلی امجد فاروق کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن آفس پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے،انسانیت کے دشمنوں کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوسکتا ،جاں بحق ہونے والوںمیں قریبی دوست شامل ہیں،انہوں نے بتایا کہ ایک خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد آیا تھا ، مجھے کبھی بھی کسی قسم کی دھمکی آمیز کالز موصول نہیں ہوئی ،تونسہ شریف ایک پر امن علاقہ ہے یہاں سکیورٹی خدشات نہیں تھے ،میرے ڈیرے پر ہر کوئی باآسانی آجا سکتا تھا،ادھروزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،وزیر اعظم نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے دھماکے کی شدید مذمت کی ۔