منیٰ (نیوز ڈیسک) منیٰ میں پاکستانی خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ حج کے دوران سعودی عرب میں پیدا ہونے والے اس بچے کا نام محمد علی رکھا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچے اور ماں کی صحت اچھی ہے۔ خیموں کے شہر میں حج کے دوران یہ پہلے بچے کی پیدائش ہے جسے محمد علی کا نام دیا گیا۔ بچے کے والد نے فوری علاج مہیا کرنے پر ڈاکٹرز اور نرسوں کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں میاں بیوی اور بچے کے دادا حج کی سعادت حاصل کرنے پاکستان سے سعودی عرب پہنچے تھے















































