اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی غلط ہے .چار اکتوبر کے جلسے میں وہ کوئی اہم اعلان کرسکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ انہیں پارٹی کا منشور عوام میں لے جانے سے روکا جارہا ہے اگر وہ وزیراعظم یا وزیر ہوتے تو ضمنی الیکشن کی مہم پر پابندی لگایا جانا درست ہوتا۔انہیں انتخابی مہم میں فنڈز کا اعلان نہیں کرنا اس لیے یہ پابندی غلط ہے۔عمران خان نے وزیراعظم کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سے قبل کسان پیکج کے اعلان کو پری پول رگنگ قرار دیا۔