پشاور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ وفاق خیبرپختونخوا کا جائزحق نہیں دیتا اورالزام خیبر پختونخوا حکومت پر لگا دیتا ہے۔ بلدیاتی انتخاب میں تمام پارٹیوں کے اتحاد کے باوجود پی ٹی آئی کامیاب ہوئی۔ قومی وطن پارٹی کیساتھ بات چیت پرویز خٹک کر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت سے ٹریفک کی بہتری کے لئے ریلوے کی زمین مانگ رہے ہیں۔پشاور کے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ خوف کیوجہ سے ریلوے کی زمین نہیں دے رہی۔ (ن) لیگ نہیں چاہتی کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں کامیاب ہو۔ پشاور:ضیااللہ آفریدی کو الزامات کا جواب دینا پڑے گا۔ خیبر پختونخوا کا احتساب سیل بالکل ٹھیک جا رہا ہے۔ ضیاء اللہ آفریدی پر الزام لگانے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ دوسروں کو کرپٹ کہنا شروع کر دے، ضیا اللہ آفریدی کو اپنے آپ کو پہلے کلیئر کرنا چاہیے تھا، ضیاء اللہ آفریدی کو دوسروں پر الزام لگانے کی وجہ سے پارٹی سے نکالا گیا۔ پچھلے تیس سال سے نوازشریف اور زرداری ایک دوسرے کو کرپٹ کہہ رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کا احتساب سیل آزاد ہے، پرویز خٹک کے نیچے نہیں ہے۔سندھ اورپنجاب میں کرپشن کے خاتمے کے لیے رینجرزکی مدد مانگی جارہی ہے۔ خیبر پختونخوا میں ابھی تک ایسا کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔ یونین کونسل کی سطح پرسپورٹس کی سہولیات فراہم کریں گے۔خیبر پختونخوا میں زیادہ سے زیادہ گراؤنڈ بنائیں گے۔ سڑکوں پربھیک مانگنے والے بچوں کومعاشرے کا حصہ بنائیں گے۔ منصوبے کے لیے دوارب رکھے ہیں۔ میٹروسے زیادہ اہم ایسے بچوں کوان کے پاؤں پرکھڑا کرنا ہے۔ آئندہ کسی کو اپنے رشتہ دار کو ٹکٹ دینے کی اجازت نہیں ہو گی، پارلیمنٹری بورڈ ہی میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔ مخصوص نشستوں کا فیصلہ بھی میرٹ سے کیا جائے گا، خیبر پختونخوا میں رشتہ داروں کو ٹکٹ دئیے جانے اور پارٹی ڈپسلن توڑنے جیسے معاملات پر مایوسی ہوئی۔خیبرپختونخوا میں بھرتیاں این ڈی ایس سسٹم کے تحت ہوں گی۔ خیبرپختونخوا کا بلدیاتی نظام اصل تبدیلی ہے۔ فلائی اوور سے نہیں نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی سے انقلاب آئے گا۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کرانے پر فخر ہے۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے 6، 6 باریاں لیں، مگر بلدیاتی انتخاب نہیں کرائے، خیبر پختونخوا کے اسپتالوں کا نظام تبدیل کرنا چاہتے ہیں، چھاپے مارنے سے نہیں نظام ٹھیک کرنے سے اسپتالوں کی حالت بہتر ہو گی۔
فلائی اووز سے نہیں نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی سے انقلاب آئے گا،عمران خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی



















































