اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف لندن کے راستے امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم برطانیہ میں دو روز قیام کے بعد نیویارک جائیں گے۔ نیویارک میں عید منانے کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کے 70ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم 11 روزہ غیرملکی دورہ مکمل کرکے 2 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔ نیویارک سے وطن واپسی پر بھی لندن میں قیام کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا آج دورہ حافظ آباد ان کے امریکہ جانے کی وجہ سے ایک بار پھر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھئے:وارسا: سونے سے بھری ٹرین کھوجنے کیلئے فوجی مدد لینے کا فیصلہ