بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عازمین منی پہنچنا شروع ، خیموں کا بڑا شہر بس گیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈٰیسک)منی میں دنیا کا سب سے بڑا خیموں کا شہر بس گیا ، عازمین منی پہنچنا شروع ہوگئے ، عازمین آج رات قیام کے بعد کل میدان عرفات روانہ ہو ں گے ، سعودی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عازمین کی منی آمد کے بعد آج سے مناسک حج کا آغاز ہو جائے گا ، عازمین آج رات منی میں قیام کریں گے اور کل صبح میدان عرفات کے لیے روانہ ہوں گے۔میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جائے گا جس کے بعد مسجد نمرہ میں مفتی اعظم حج کا خطبہ دیں گے ۔ ظہر اور عصر کی نمازیں عرفات میں اکٹھی ادا کی جائیں گی۔سورج غروب ہوتے ہی حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے اور رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے ، دس ذوالحجہ کو طلوع آفتاب کے بعد حاجی منی لوٹیں گے جہاں وہ بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔جانور کی قربانی کے بعد سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے ، حجاج خانہ کعبہ جا کر طواف زیارت کریں گے اور شکرانے کے نفل ادا کر کے منی واپس لوٹ جائیں گے اور اگلے دو دن تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے۔سعودی حکام نے حج کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے ایک لاکھ سیکورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں جبکہ فضا میں ہیلی کاپٹر بھی مسلسل گشت کرتے رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…