کوئٹہ(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ناراض بلوچوں سے مذاکرت کا عمل عیدالاضحی کے بعد شروع کیا جائے گا۔نوابزادہ براہمداغ بگٹی سےمذاکرات کا ٹاسک دیاگیاتوان کے پاس مذاکرات کیلئے ضرورجاوں گا۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ناراض بلوچوں سے مذاکرات کےلیے ماحول بن گیا ہے، عیدالاضحی کے بعد مذاکرات کا عمل شروع کیا جائےگا۔تاہم مذاکرات کا معاملہ اتنا سیدھا نہیں ،اس میں کئی اسٹیک ہولڈرز ہیں۔