اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی نے فون کیا ہے۔ افغان صدر نے بڈھ بیر کیمپ پر حملے کی مذمت کی ہے اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ وہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف کبھی استعمال نہیں ہونے دیں گے