راولپنڈی(نیوزڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت اور ایک دہشتگرد کو عمر قید کی سزا کی توثیق کردی ہے ۔ پیر کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر پختونخوا میں شہریوں ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکا روںپر حملوں ، مستونگ خود کش حملے میں فرقہ ورانہ قتل ، نوشہرہ میں مسجد پر حملے ، میجر جنرل ثناءاللہ خان اور کرنل توصیف پر حملوں میں ملوث 9 خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے ۔ فوجی عدالتوں نے مذکورہ دہشتگردوں کو موت کی سزا سنائی ہے ۔ایک دہشتگرد کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔